کینیڈا میں فیسوں کی شرح میں اضافے کے خلاف طلباءکا احتجاج جاری

کینیڈا میں فیسوں کی شرح میں اضافے کے خلاف طلباءکا احتجاج جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوٹاوا (اے پی پی) کینیڈا کے شہر کیویبک میں فیسوں کی شرح میں اضافے کے خلاف طلباءکا احتجاج جاری ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق طلباءوطالبات گزشتہ کئی ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز طلباءکے حقوق کےلئے کام کرنے والے رہنماﺅں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ طلباءنے ٹیوشن فیس کی شرح میں اضافے کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کےلئے کینیڈا کے دیگر صوبوں اور امریکہ سے بھی مدد حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک تہائی طلباءہڑتال پر ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کینیڈا کی ایک عدالت نے دو صوبائی قوانین کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -