سیمسول انٹر نیشنل کے ڈسٹری بیوٹر ز کی سالانہ کانفرنس کا انعقاد

سیمسول انٹر نیشنل کے ڈسٹری بیوٹر ز کی سالانہ کانفرنس کا انعقاد

لاہور(پ ر ) سیمسول انٹر نیشنل کے ڈسٹری بیوٹر ز کی سالانہ کا نفرنس رائل پام انیڈ کنٹری کلب میں منعقد ہوئی ، اس موقعہ پرکمپنی نے50سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی تقریبات کا بھی آغاز کیا۔پاکستان بھر سے آئے ہوئے ڈسٹری بیوٹرز میںکارکردگی کی بنا پر انعامات بھی تقسیم کیے گئے تقریب کے اختتام پر لکی ڈرا بھی کرایا گیا جس میں بہت سے خوش قسمت حضرات نے بیش قیمت انعامات بھی جیتے۔ سیمسول نے1962ءمیں اپنے بزنس کا آغاز کیا اور جلد ہی ملک بھر میں بڑے برانڈز کی صف میں نظر آنے لگا۔50سال کی اس تاریخ میں بالوں اور جلد کی حفاظت کے لیے سیمسول کی کئی مصنوعات سامنے آئیں۔کمپنی کا اعلیٰ معیار اس کے صارفین کے لیے اعتماد اور اطمینان کا ذریعہ ہے اس کی وجہ سے سیمسول کو گزشتہ تین سال سے مسلسل برانڈز آف دی ایئر کا ایوارڈ مل رہا ہے اور وہ گزشتہ دو سالوں سے اس کو برانڈز آئی کون آف پاکستان کا اعزاز حاصل ہورہا ہے جبکہ بین الاقوامی سپر برانڈز ایوارڈ بھی سیمسول کی کامیابی کا مظہر ہے

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...