سام سنگ نے نئے سمارٹ کیمرے اور آڈیو ویژویل مصنوعات متعارف کروا دیں

سام سنگ نے نئے سمارٹ کیمرے اور آڈیو ویژویل مصنوعات متعارف کروا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، ڈیجیٹل میڈیا اور ٹیکنالوجی میں دنیا کا سرفہرست ادارہ ہے ، جس نے اب جدید اعزاز یافتہ مصنوعات کی ایک نئی رینج متعارف کروائی ہے۔ اس حوالے سے ایک تعارفی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جہاں ان اسمارٹ کیمروں اور آڈیو ویژویل مصنوعات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ سام سنگ پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر ، جان پارک نے کہاکہ؛ Digital Imaging اور Audio Visual مصنوعات میں یہ نیا اضافہ سام سنگ کی ٹیکنالوجی میں ارتقاءکی عکاسی کرتا ہے۔ہمارا نظریہ ہے کہ ڈیجیٹل کیمرے اور گھریلو تفریحی مصنوعات دراصل دوستوں اور فیملی کے ساتھ گزرے لمحات کو یادگار بنا تی ہیں۔ سام سنگ کے اسمارٹ کیمروں میں پہلی مرتبہ Built-in WiFi Connectivity کا تصور پیش کیا گیا، جس کے ذریعے پیشہ ورانہ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز بنانا، شیئر کرنا اور اسٹور کرنا نہایت آسان ہو گیا ہے۔ اور یہ تمام کام اب آپ کا کیمرہ Online سماجی نیٹ ورکس سے منسلک ہو کے کر سکتا ہے ۔ اس تقریب میں پیش کئے گئے تین نئے Compact System Cameras (CSC): NX1000, NX210 & NX20 کی خصوصیات میں 20.3 میگا پکسل کا APS-C CMOS Sensor شامل ہے، جو تصاویر کا اعلیٰ ترین معیار پیش کرتا ہے۔ NX سیریز کیمروں میں موجود i-Function کی بدولت آپ اپنے ہدف سے نظریں ہٹائے بغیر صرف لینز کے ذریعے تصویر کی نوعیت کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ ان کیمروں کے ہمراہ سام سنگ کے 9 مختلف Lenses کی وسیع رینج اور متعلقہ آلات بھی دستیاب ہیں۔ اس ٹیکنالوجی میں Smart Auto 2.0 اور Smart Link Hot Key شامل ہے، تاکہ تصاویر شیئر کرنا مزید آسان ہو جائے۔NX210 کیمرے میں 3.0 انچ کی AMOLED ڈسپلے اسکرین بھی شامل ہے، جو Full HD ویڈیو ز کو بھی شفاف ترین انداز میں پیش کرتی ہے ۔ سام سنگ کے اسمارٹ فنکشن کو استعمال کرتے ہوئے، صارف اپنی بہترین تصاویر کو Wireless طریقے سے اسمارٹ فون، ٹیبلٹ کمپیوتر یا ٹیلی ویژن اسکرین پر بھی پیش کر سکتا ہے۔ NX20 ایک ہلکا ، مختصر اور باصلاحیت ، پیشہ ورانہ کیمرہ ہے، جو DSLR سے مشابہت رکھتا ہے۔ اس کے Shutter کی رفتار 1/8000سیکنڈ کی حد تک جاتی ہے۔ SVGA EVF کی مدد سے صارفین اپنی تصاویر کو خوبصور ت فریم میں ڈھال سکتے ہیں۔ اس کیمرے کی تخلیقی سہولیات اور اسمارٹ فلٹرز استعمال کرتے ہوئے تصاویر کو مزید پر کشش بنایا جا سکتا ہے۔ یہ کیمرہ سام سنگ اسمارٹ فون سے منسلک ہو کر اسے ریموٹ Viewfinder کے طور پر بھی استعمال کر سکتا ہے۔ نئے NX کیمروں میں Panorama اور 3D Panorama جیسی جدید سہولیات بھی موجود ہیں۔

مزید :

کامرس -