ارجنٹائن نے بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے بل کی منظوری دیدی

ارجنٹائن نے بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے بل کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیونس آئرس (اے پی پی) ارجنٹائن کی پارلیمنٹ نے ملک میں بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے بل کی منظوری دیدی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ سے گزشتہ روز بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے بل کی منظوری لی گئی جس کے بعد ملک میں اس لعنت کے خاتمے کےلئے عملی اقدامات ہوں گے اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کو مختلف تعزیری سزاﺅں کا سامنا کرنا ہو گا۔ ارجنٹائن کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں زراعت، کانکنی ، ماہی گیری اور گھریلو سطح پر چار لاکھ 50 ہزار کے قریب کم عمر بچے کام کر رہے ہیں جہاں انہیں استحصال کا سامنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -