انڈونیشیا میں برڈ فلو سے متاثرہ ایک اورشخص کی ہلاکت ‘ تعداد 9ہوگئی

انڈونیشیا میں برڈ فلو سے متاثرہ ایک اورشخص کی ہلاکت ‘ تعداد 9ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جکارتہ (اے پی پی) انڈونیشیا کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں برڈ فلو سے متاثرہ ایک اورشخص کی ہلاکت سے سال رواں کے دوران اس مرض کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر9ہوگئی۔ وزارت کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق برڈ فلوسے ہلاک ہونے والا آخری شخص 37 سال کا صحت مند جوان تھا جو24 جولائی کو علاج کےلئے ہسپتال میں داخل ہوا تاہم مرض کا مقابلہ نہ کر سکنے کے باعث گذشتہ روزہلاک ہوگیا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق مذکورہ شخص ایک پولٹری فارم کے قریب رہائش پذیر تھا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اس نے مرض کی تشخیص کیسے کرائی۔ یاد رہے کہ انڈونیشیا برڈ فلو سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ 2003ءسے اب تک دنیا بھرمیں اس مرض کے باعث ہلاک ہونے والے 359 افراد میں سے 159 کا تعلق انڈونیشیاءسے ہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -