تر ک خاتون اول اور وزیر خارجہ کا امدادی دورہ میانمار

تر ک خاتون اول اور وزیر خارجہ کا امدادی دورہ میانمار

انقرہ(اے پی اے )ترکی کے وزیر خارجہ احمد داود اوغلو اور وزیر اعظم کی اہلیہ ایمان اردگان نے میانمار کا دورہ کیا اور وہاں بدھ مت شدت پسندوں کے مظالم کا نشانہ بننے والے مسلمانوں میں امداد تقسیم کی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترک خاتون اول اور وزیر خارجہ نے فسادات میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کے خاندانوں سے ملاقات کی اور ان میں کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا۔ ترک خاتون اول متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے دوران آبدیدہ ہو گئیں۔ اقوام متحدہ کے بعد فساد زدہ علاقوں تک پہنچنے والی یہ پہلی امداد ہے۔ اس موقع پر ترک ہلال احمرکے منتظمین نے ایمان اردگان اور احمد داد اوغلو کو بریفنگ میں بتایا کہ آٹھ سو ایک کیمپوں میں موجود آٹھ ہزار پانچ سو بتیس افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...