وینزویلاکا امریکہ کے مبینہ ”کرائے کے فوجی“ کو حراست میں لینے کا دعوی

وینزویلاکا امریکہ کے مبینہ ”کرائے کے فوجی“ کو حراست میں لینے کا دعوی

کراکس (اے پی پی) وینزویلا کی حکومت نے امریکہ کے مبینہ ”کرائے کے فوجی“ کو حراست میں لینے کا دعوی ٰ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے بتایا کہ امریکہ کے مشتبہ کرائے کے فوجی کو حراست میں لے لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ فوجی کو صدارتی انتخابات سبوتاژ کرنے کےلئے وینزویلا میں لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں مشتبہ شخص نے امریکی میرین کور میں کام کرنے کا اعتراف کیا ہے تاہم اس نے تحقیقات میں مزید تعاون سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص لاطینی امریکہ سے تعلق رکھتا ہے اور اس نے عراق ، افغانستان اور اردن میں بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔ واشنگٹن میں امریکی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کو اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی اطلاعات میسر نہیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...