بھارت ،اڑیسہ میں شدیدبارش ہاتھی پانی میں پھنس گیا

بھارت ،اڑیسہ میں شدیدبارش ہاتھی پانی میں پھنس گیا

 ممبئی (آئی این پی ) بھارتی ریاست اڑیسہ میں شدید بارش کے نتیجے میں ہاتھی پانی میں پھنس گیا ۔ ہفتہ کومحکمہ جنگلی حیات کے اہلکار نے بتایا کہ ضلع دیو گڑھ میں بارش کے دوران ہاتھی کے چاروں طرف پانی جمع ہوگیا جس سے اس کا راستہ بند ہوگیا ۔ہاتھی پانی میں اترنے سے گھبرا رہا ہے۔ اس نے ایک دو مرتبہ کوشش کی لیکن پھر خشکی پر چڑھ گیا ۔ انہوں نے کہا ہاتھی کو پھنسے چوبیس گھنٹے ہوگئے ہیں اور اس نے کچھ نہیں کھایا۔ اس کے قریب جانا خطرے سے خالی نہیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...