ہالینڈ کو شکست، جرمنی ہاکی کا اولمپکس چیمپئن بن گیا

ہالینڈ کو شکست، جرمنی ہاکی کا اولمپکس چیمپئن بن گیا
ہالینڈ کو شکست، جرمنی ہاکی کا اولمپکس چیمپئن بن گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ہالینڈ کو شکست دے کر جرمنی 2012 ءاولمپکس کا چیمپئن بن گیا ہے۔ لندن اولمپکس کے فائنل مقابلے میں جرمنی نے ہالینڈ کو 2-1 سے شکست دی۔ جرمنی کی طرف سے دونوں گول ریبنٹے نے کئے۔ جرمنی نے یہ اعزاز چوتھی مرتبہ حاصل کیا ہے۔ سابق اولمپئن پاکستان اس مرتبہ ساتویں نمبر پر رہا جبکہ کئی بار اولمپکس کھیلوں میں حصہ لینے والے بھارت کی ہاکی ”داغدار“ ہو گئی جس نے 12 ٹیموں میں سے 12 ویں پوزیشن حاصل کی۔

مزید : کھیل