شام کے شہر الیپو میں سرکاری فورسز نے جیل توڑنے کی کوشش ناکام بنا دی

شام کے شہر الیپو میں سرکاری فورسز نے جیل توڑنے کی کوشش ناکام بنا دی

دمشق (اے پی پی) شام کے شمال مغربی شہر الیپو میں سرکاری فورسز نے جیل توڑنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متعدد باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ شام کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری عہدےداروں نے بتایا کہ گزشتہ روز باغیوں نے الیپو شہر میں جیل پر حملہ کیا اور وہاں سے قیدیوں کو فرار کروانے کی کوشش کی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومتی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل سرکاری فورسز نے ایئر پورٹ پر ہونے والے ایک حملے کو ناکام بنایا تھا۔

مزید : عالمی منظر