چین :طوفان کی تباہی سے 15لاکھ افراد بے گھر‘محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور

چین :طوفان کی تباہی سے 15لاکھ افراد بے گھر‘محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور

 بیجنگ (آئی این پی ) چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں طوفان ہائی کوئی نے تباہی مچا دی، 15 لاکھ لوگ محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ایک سو پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواں نے متعدد درخت جڑوں سے اکھاڑ دیے۔ درخت گرنے سے بجلی کا نظام معطل ہو گیاجبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا۔ طوفانی بارش کی وجہ سے متعدد شہروں میں نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ پانی کھڑا ہونے سے موٹر وے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...