کراچی کے بھتہ خوروں کی تصا ویر مشتہر کردی گئیں

کراچی کے بھتہ خوروں کی تصا ویر مشتہر کردی گئیں
کراچی کے بھتہ خوروں کی تصا ویر مشتہر کردی گئیں

  

 کراچی(ثناءنیوز )کراچی کی کاروباری زندگی کو مفلوج کرنے اور تاجروں کی زندگی کو اجیرن کرنے والے بھتہ خوروں کی تصاویر پہلی بار منظرعام پر آگئیں۔ پولیس نے سات بھتہ خور اور ٹارگٹ کلرز گرفتار اور دس انتہائی مطلوب بھتہ خوروں کی تصاویر جاری کردیں۔ تاجر برادری کے رہنما وں کے مطابق کراچی میں یومیہ بھتہ خوری کی مالیت دو کروڑ روپے کے لگ بھگ جاپہنچی ہے جبکہ یہ ناسور مزاحمت کرنے والے درجنوں تاجروں کی زندگی چاٹ چکا ہے۔

کراچی میں تاجروں کے سر پر بھتہ خوری کی لٹکتی تلوار کو نیام میں ڈالنے کے لئے قانون حرکت میں آگیا۔ایس آئی یو کے ایس پی خرم وارث کے مطابق تصاویر جاری کرنے کا مقصد بھتہ خوروں کو پکڑنے میں عوام کی مدد حاصل کرنا ہے جبکہ اطلاع دینے والا کا نام مکمل صیغہ راز میں رہے گا اور اسے انعام بھی ملے گا۔

مزید : کراچی