بدبخت !بیس ہزار روپے میں نواز ئید ہ لخت جگر بیچ ڈالا

بدبخت !بیس ہزار روپے میں نواز ئید ہ لخت جگر بیچ ڈالا

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دولت کی ہوس میں باپ نے رقم بٹور کر جگر کا ٹکرا بیس ہزار روپے کے عوض فروخت کر دیا پولیس نے چکوال سے بازیاب کروا کے ماں کے حوالے کر دیا۔پولیس بچے کے والد محمد عامرخریدار پلوس مسیح محمد عامر اور اس کی محبوبہ کوثر پروین کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔نومولود بچے کی فروخت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سینکڑوں بچہ بازیاب ہونے کے بعد تھانہ صدر جہلم کے باہر جمع ہو گئے۔بیس ہزار روپے کے عوض عیسائی کے ہاتھوں فروخت ہونے والے نومولود بچے کی والدہ کنول شہزادی کی خواہش پر تھانہ صدر جہلم میں تعینات محرر ارم نواز نے بچے کے کانوں میں اذان دی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...