وفاقی کابینہ کا اجلاس 15 اگست کوطلب

وفاقی کابینہ کا اجلاس 15 اگست کوطلب
 وفاقی کابینہ کا اجلاس 15 اگست کوطلب

  

اسلام آباد (ثناءنیوز) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بلوچستان کی صورتحال اور عیدالفطر کے سکیورٹی پلان کے جائزہ کےلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس 15 اگست کو طلب کرلیا ہے۔ اس اجلاس بلوچستان کے مسئلے کے بارے میں وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ امن و امان کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں بلوچستان کے مسئلے کے حل اور ملک میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں وفاقی کابینہ کی جانب سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مزید : اسلام آباد