سرگودھا: تیز رفتار کوچ نے میاں بیوی کو کچل دیا

سرگودھا: تیز رفتار کوچ نے میاں بیوی کو کچل دیا
سرگودھا: تیز رفتار کوچ نے میاں بیوی کو کچل دیا

سرگودھا (بیورورپورٹ)تیز رفتار مسافر کوچ نے بچوں کی عید کےلئے خریداری کر کے واپس جانیوالے میاں بیوی موٹر سائیکل سوار کوکچل دیا جس کے باعث دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ 2رکھ دھریمہ کا رہائشی 45سالہ محمد یوسف اپنی بیوی 40سالہ زبیدہ کے ساتھ عید کی خریداری کرکے واپس گاﺅں جا رہا تھا کہ خوشاب روڈ پر گاﺅں سے کچھ فاصلے پر تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے باعث دونوں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے محمد یوسف چار بیٹیوں اور ایک بیٹے کا باپ تھا، واقعہ پر گاﺅں میں کہرام مچ گیا،اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

مزید : سرگودھا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...