امریکی الیکشن سے قبل اسرائیل کاایران پرحملے کامنصوبہ

امریکی الیکشن سے قبل اسرائیل کاایران پرحملے کامنصوبہ
امریکی الیکشن سے قبل اسرائیل کاایران پرحملے کامنصوبہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تل ابیب (آن لائن) اسرائیل نومبر میں امریکی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ کرنا چاہتا ہے یہ بات ایک اسرائیلی اخبار نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتائی ہے۔ اسرائیل کے کثیرالاشاعت روزنامہ یدیوت ایرونوت نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع چاہتے ہیں کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نومبر میں امریکی انتخابات سے قبل حملے کا نشانہ بنائیں۔ تاہم کابینہ اور فوج میں اس کی حمایت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک ان حملوں کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ اخبار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ یہ جنگ اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں رخنہ ڈالنے کے باوجود لازمی صورت اختیار کر سکتی ہے۔

مزید : بین الاقوامی