منچن آباد: تین بچوں کے بے روزگار باپ کی خودکشی
منچن آباد(تحصیل رپورٹر)نواحی موضع جے سنگھ مدھانی والہ کے ایک محنت کش محمد لقمان وینس نے بے روزگاری سے تنگ آ کر فصلوں پر چھڑکایا جانے والا زہریلا سپرے پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ محمد لقمان کا گھرانہ بے روزگاری کی وجہ سے فاقوں کا شکار تھا جس کی وجہ سے آئے روز گھر میں جھگڑے رہتے تھے۔انہی پریشانیوں سے دوچار محمد لقمان نے گزشتہ روزانتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیاوہ تین بچوں کا باپ تھا۔