مسجد پر فائرنگ کیخلاف چنیوٹ میں مکمل ہڑتال

مسجد پر فائرنگ کیخلاف چنیوٹ میں مکمل ہڑتال
مسجد پر فائرنگ کیخلاف چنیوٹ میں مکمل ہڑتال

  

چنیوٹ( نا مہ نگار ) جامعہ مسجد صدیق اکبر پر نا معلوم افراد کی فائرنگ کے خلاف آج شہر بھر میں مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال رہی شہر بھر کے تمام کاروباری مراکز بند رہے جس کی وجہ سے کاروباری زندگی مفلوج رہی۔اس ہڑتال کی کال ضلعی تاجران ایکشن کمیٹی کی طرف کی گئی تھی

 تاجر تنظیموں اور علماءکرام نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ مسجد صدیق اکبر کی بے حرمتی کرنے والے افراد کے خلاف سخت سے سخت قا نونی کاروائی کی جائے ۔اس موقع پر پولیس  کی بھاری نفری شہر کے مختلف علاقوں میں تعینا ت رہی ۔

مزید : چنیوٹ