ماموں کانجن: شادی کے تنازع پر بہن کا سابقہ دیور قتل

ماموں کانجن: شادی کے تنازع پر بہن کا سابقہ دیور قتل
ماموں کانجن: شادی کے تنازع پر بہن کا سابقہ دیور قتل

  

ماموں کانجن( نمائندہ خصوصی)وٹہ سٹہ کی شادی کے تنازع پر دو بھائیوں نے اپنی ہمشیرہ کے سابقہ دیور کو موت کے گھاٹ اتار دیا نواحی گاﺅں555گ ب سویریانوالہ میں مامند کاٹھیہ نے اپنی بیٹی کی شادی وٹہ سٹہ کی بنیاد پراحمد یار کاٹھیہ کے بیٹے غلام مصطفی سے کی لیکن بعد میں دونوں طرف سے طلاقیں ہوگئیں.مامند کے بیٹوں کو یہ رنج تھاکہ انکی بہن کو طلاق غلام مصطفی کے بھائی احمد مجتبی اور اسکے والد احمد یار کاٹھیہ کی وجہ سے ہوئی ہے جس پر محمد شیراور محمد یارنے فائرنگ کرکے احمد مجتبی کو ہلاک کردیا ۔

مزید : فیصل آباد