مانگا منڈی رمضان بازار میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری معمول

مانگا منڈی رمضان بازار میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری معمول

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)رمضان بازار میں سب ڈویژن واپڈا مانگا کے ایس ڈی او کی ملی بھگت سے کھمبوں سے کنڈیاں لگا کر بجلی استعمال ہورہی ہے۔ سیاسی و سماجی کارکن حفیظ احمد بٹ صارفین محمد اکرم رضوان، نور احمد، محمد طارق نے رمضان میں چوری شدہ بجلی پر زبردست احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ روز انہ سینکڑوں یونٹ بجلی صرف ہورہی ہے۔ علامہ اقبال ٹاﺅن کی طرف سے عرصہ دو سال سے بنائی گئی غیر قانونی پارک میں آج واپڈا کی طرف سے کوئی میٹر وغیرہ نہیںلگایا گیا ہے۔ اس جگہ دو عدد موٹر پمپ بھی لگے ہوئے ہیں وہ بھی چالو ہیں اور درجن کے قریب لائٹیں بھی چالو ہیں یہ جو بجلی چوری ہورہی ہے ایس ڈی او نے پردہ ڈال کے صارفین کو 50یونٹ سے لیکر 2 سو یونٹ زیادہ ڈال کر صارفین کو بل بھیج دیئے جس سے غریب صارفین چیخ اٹھے ہیں اور زبردست احتجاج کیا۔ ایس ڈی اونے کہا کہ آئندہ ماہ بل درست کیا جائے گا ایس ڈی او واپڈا سے رابطہ کیا تو موقع پر انچارج رانا قیصر نے بتایا کہ ہم نے کنڈیاں کئی دفعہ اتاریں ہیں وہ خود لگا لیتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1