ہندو خاندانوں کی نقل مکانی پاکستان کیخلاف گہری سازش ہے، جمعیت علماء

ہندو خاندانوں کی نقل مکانی پاکستان کیخلاف گہری سازش ہے، جمعیت علماء

ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی(جمعیت علماءپاکستان کے رہنماﺅںڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر ،صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی اور علامہ قاری محمد زوار بہادر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ملک کی سلامتی ،خود مختاری اور اقوام عالم میںاس کے وقار کی تباہی کا سامان پیدا نہ کریں حکمران اور خصوصاً وزیر داخلہ کی نااہلی کی وجہ سے ہندو خاندانوں کی نقل مکانی پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے ۔بھارت اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ مل کر پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دیتا ۔بھارت نے پہلے ممبئی بم دھماکوں میں پاکستان کو ملوث کرنے میں ایڑی چوٹی کا زور لگایا اور پاکستان کو دہشت گرد ملک ثابت کرنے کی کوشش کی ۔پھرکرکٹ ورلڈ کپ کے موقع پر پاکستان میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ کروایا تاکہ یہاں ورلڈ کپ کے میچز نہ ہو سکیں اور اس سازش کے ذریعے پاکستان کو خطرناک ملک ثابت کرنے کی کوشش کی ۔ان تمام سازشوں میں بھارت اسرائیل سازش کے ساتھ ہمارے حکمرانوں کی نااہلی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔رہنماﺅں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر داخلہ کو برطرف کرکے اس نقل مکانی کی سازش کے حقائق سے قوم کو آگا کیا جائے۔انہوں نے پاکستان کے خلاف سازش کرنے کی وجہ سے بھارتی سفیر کو پاکستان سے ملک بدر کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1