ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ جین مندر چوک اپریشن ‘متعدد دکانیں ‘نجی کالج ‘ایک عمارت مسمار

ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ جین مندر چوک اپریشن ‘متعدد دکانیں ‘نجی کالج ‘ایک عمارت ...

لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اٹھارٹی نے جین مندر چوک میں بس رپیڈ ٹرانزٹ منصوبے کی زد میں آنیوالی دکانیں اور عمارت مسمار کردی۔ ایل ڈی اے کی جانب سے رپیڈ ٹرانزٹ منصوبے کیلئے زمین ایکوائر کرنے کیلئے آپریشن کیے جارہے ہیں۔ گزشتہ روز کئے گئے آپریشن میں جین مندر چوک میں موجود ٹائروں کی دکانیں ، نجی کالج اور ایک دومنزلہ عمارت کو مسمار کردیا گیا جہاں پر رپیڈ ٹرانزٹ بس کیلئے اسٹیشن تعمیر کیا جائیگا۔ آپریشن کی نگرانی ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ نعمان خان نے کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر بابربٹ اور اسٹیٹ انسپکٹر محمد ذوالفقار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آپریشن کے دوران کثیر افراد نے ایل ڈی اے کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی جبکہ اس حوالے سے ڈائریکٹر اسٹیٹ نعمان خان کا کہنا ہے کہ رپیڈ ٹرانزٹ کیلئے تمام نشاندہی نیسپاک اورٹیپاکی جانب سے کی گئی ہے اور منصوبے کی زد میں آنیوالے تمام پراپرٹی کی ادائیگی متاثرین کو حکومت کی جانب سے جلد ہی کردی جائیگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...