داتا دربار تابیگم کوٹ بس سٹاپوں پر سائبان لگناشروع، معمر افراد اور معذورایل ٹی سی پر مفت سفر کرسکیں گے

داتا دربار تابیگم کوٹ بس سٹاپوں پر سائبان لگناشروع، معمر افراد اور معذورایل ...

لاہور( پ ر) لاہور ٹرانسپورٹ کا بس سروسر کیلئے داتا دربار سے بیگم کوٹ امامیاں کالونی، شہر اور مختلف سٹاپوں پر سائبان تعمیر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ داتا دربار سے لے کر شاہدرہ موڑ، بیگم کوٹ ، امامیاں کالونی، جیاموسیٰ، کوٹ شہاب الدین، لوہاری، ریلوے سٹیشن، یادگار اور لاہور میں بھی سٹاپ ہیںجلو موڑ تک سائبان بننا ہر سٹاپ پر شروع ہوگئے ہیں۔ تقریباً یہ15 سال کے عرصہ میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف چیئر مین ایل ٹی سی خواجہ احمد احسان، رانا محمد اقبال خان ایم پی اے(PP-137) اور ذاتی کوششوں سے سماجی کارکن محمد شفیق خاں باہوکی نگرانی میں یہ کام ہورہا ہے۔ اہل علاقہ نے سب ممبران کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ جن مرد اور عورتوں کی عمر 65 سال اور ان کے قومی شناخت کارڈ بنے ہوئے ہیں کمپیوٹر والے وہ اپنا کارڈ لے کر آئیں۔ ان کا ایک سفری کارڈ بنے گا اور ان بسوں میں ان کا کوئی بھی کرایہ نہیں لگے گا اور معذوروں کے لئے جن کا سرٹیفیکیٹ سروس ہسپتال کا بنا ہو ان کو بھی یہ سہولت ملے گی۔ رابطہ کیلئے سماجی کارکن محمد شفیق خاں باہو جنرل سیکرٹری انجمن تاجراں سے رابطہ کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1