قادیانی خود کو غیر مسلم اقلیت تسلیم کرلیں تو اکثر مسائل حل ہو جائینگے، عبداللطیف خالد

قادیانی خود کو غیر مسلم اقلیت تسلیم کرلیں تو اکثر مسائل حل ہو جائینگے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی(تحریک تحفظ ختم ِنبوت کے رہنما اور مجلس احرار ِ اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے صدر آصف علی زرداری کے اس بیان پرکہ ” تحفظ ناموس رسالت قانون کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے ‘۔‘کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مذہبی جماعتیں ایوان صدر میں بیٹھی ہوئی دین دشمن قوتوں کی سازشوں کو کا میاب نہیں ہونے دیں گی ،انہوں نے کہاکہ قادیانی اور یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ مختلف حیلے بہانوں سے تحفظ نامو س رسالت قانون کو ختم کروانے کے لئے عرصہ دراز سے سرگرم عمل ہیں ،تحفظ ناموس رسالت کے خلاف زبان درازی کرنے والی قوتیں یہ کیوں نہیں کہتیں کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے ،انہوں نے کہاکہ قادیانی خو د کو غیر مسلم اقلیت تسلیم کر لیں تو اکثر مسائل خود باخود حل ہو جائیں گے ،تحفظ نامو س رسالت قانون کو ختم کر نے کا مطلب قادیانی اقلیت کو مسلمانوں کی صف میں شامل کرنے کی ایک سازش ہے ،جس کا ہم ہر پلیٹ فارم پر دفاع کریں گے،انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری اور بعض مقتدر حلقوں کے اس قسم کے بیانات دراصل اُس عالمی ایجنڈے کا حصہ ہیں ،جس کے تحت بعض عالمی قوتیں تو ہین رسالت کے قانون کو ختم کروانا چاہتی ہیں۔