عید قریب آتے ہی جیب تراشی، نوسر بازی کے واقعات میں اضافہ: پولیس خاموش

عید قریب آتے ہی جیب تراشی، نوسر بازی کے واقعات میں اضافہ: پولیس خاموش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی عید قریب آتے ہی جیب کترے اور نوسر بازگروہ سرگرم پولیس خاموش دن دیہاڑے وارداتیں ہورہی ہیں ایک ہفتہ میں نوسر بازی کی تقریباً تین چار وارداتیںہوئیں۔ کا ر میں سوار نوجوان لڑکی سمیت چار افراد کار میں سوار ہوکر سگریٹ ڈیلر شیخ رشید احمد کی 75سالہ والدہ حاجن نواب بی بی کو ورغلا کر کارمیں لے گئے بے ہوش کرکے کانوں سے 2لاکھ روپے مالیت کی سونے کی بالیاں اتار لیں خاتون کو پھینک کر فرار ہوگئے، دوسری واردات رائے ونڈ روڈ المتاز سپر سٹور کی دوکان سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار 2700روپے مالیت گھی کا گتہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ شہر میں جیب تراشوں کے گروہ اور مسافروں کی جیبوں سے موبائل فون نقدی رقم نکال کر جیبوں کا صاف کردیتے ہیں۔ تھانہ مانگا منڈی پولیس اطلاع ہونے کے باوجود خاموش۔