بنیادی شرح مارک اپ میں ڈیڑھ فیصد کمی خوش آئند ہے، خالد پرویز

بنیادی شرح مارک اپ میں ڈیڑھ فیصد کمی خوش آئند ہے، خالد پرویز

لاہور ( وقائع نگار) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے سٹیٹ بینک کی جانب سے بنیادی شرح مارک اپ میں ڈیڑھ فیصد کمی کو کاروباری شعبہ کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور تیزی سے مسلسل کم ہوتی سرمایہ کاری بحال ہو گی اور نئی انڈسٹریز لگنے سے روز گار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور کاروبار پر چھایا جمود ٹوٹے گا۔ خالد پرویز نے کہا اس وقت پاکستان کا روباری آسانیوں کے حوالے سے 183 ممالک کی درجہ بندی میں 105 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان میں معاشی اصلاحات پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔ خود حکومت مالیاتی قوانین کی پابندی نہیں کر رہی اور نوٹ چھاپ کر اور قرضے لے کر نظام چلا رہی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ اقتصادی بحران کے حل کے لئے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے۔ بجلی بحران اور امن و امان پر توجہ دے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1