مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی یوم آزادی کی تقریبات کے حوالہ سے تیاریاںتیز

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی یوم آزادی کی تقریبات کے حوالہ سے تیاریاںتیز

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے بانی اور پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکنوں نے قوم اور قومی پرچم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اپنے گھروں اور دفاتر پر قومی پرچم لہرائے، 14اگست کو ہر تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں جشن آزادی کے کیک کاٹے جائیں گے اور بانیان پاکستان اور تحریک پاکستان کارکنان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔جبکہ 27اگست والے دن مساجد میں خصوصی نوافل اور دعا کا اہتمام کیاجائے گا۔ وہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نظریاتی تحریکی اور تنظیمی عہدیداران کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ سردار خالد سمیت دوسرے مقررین نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔ میاں غلام حسین شاہدنے مزید کہا کہ آج قومی پرچم کے ساتھ قلبی وابستگی کا اظہار اور تجدیدکرنے اور نسل نو میں قومی پرچم اور دو قومی نظریے کی اہمیت وا فادیت اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ملک دشمن عناصر ہمارے سبز حلالی پرچم کو سرنگوں کرنے کے لئے بلوچستان، خیبر پختونخواہ، سندھ اور پنجاب کے اندر نوجوانوں کو ورغلانے میں مصروف ہیں۔ میاں غلام حسین شاہد نے کہا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ورکرز قائد پاکستان میاں نواز شریف کی ہدایت کی روشنی میں اس ماہ جشن آزادی کی تقریبات میں عزم نو کے حوالے سے بھرپور خصہ لینگے۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکنان 11اگست کو جابجا قومی پرچم لہرا کر ملک دشمن قوتوں کو پیغام دیں گے کہ پاکستان محبِّ وطن نوجوان سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گ

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...