طلباءکو جدید تعلیم دینے کیلئے نصاب اتھارٹی قائم کررہے ہیں، مجتبی شجاع

طلباءکو جدید تعلیم دینے کیلئے نصاب اتھارٹی قائم کررہے ہیں، مجتبی شجاع

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب میاں مجتبی ٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم بہتر ہوا ہے جس کے نتیجے میں صرف لاہور میں 80ہزار بچے سرکاری سکولوں میں پرائیویٹ سکولوں سے داخل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ایک لاکھ آٹھ ہزار سکول ہیں اور صوبہ میں 31بچوں کے لئے ایک استاد موجود ہے جبکہ نئی بھرتی کے بعد ایک استاد 29بچوں کے لےءموجود ہوگا۔ انہوں نے کہا حکومت طلبہ کو جدید تعلیم دینے کے لئے صوبہ پنجاب میں نصاب اتھارٹی قائم کررہی ہے۔سٹوڈنٹس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں مجتبی ٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ پرائمری اور مڈل سکولوں میں تعلیمی سہولیات مہیا کرنے پر 4ارب روپے خرچ اور 52کروڑ روپے سے طالبات کے مڈل سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 10ارب روپے کے انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے ہزاروں طلباء و طالبات کو بیرون ملک اور اندرون ملک اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے سکالر شپ فراہم کئے جارہے ہیں۔ میاں مجتبی ٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت غریب اور مستحق طلباءو طالبات کو مفت تعلیم مہیا کرنے کے لئے ساڑھے 6ارب روپے مہیا کئے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1