بھارت پاکستان کو بنجر بنارہا ہے، حکمران کو پرواہ نہیں: اعجاز بٹ

بھارت پاکستان کو بنجر بنارہا ہے، حکمران کو پرواہ نہیں: اعجاز بٹ

لاہور (پ ر) بھارت پاکستان کو بنجر بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ دریائے سندھ کا پانی چوری کرکے بھارت عالمی قوانین کی کھلم کھلا دھجیاں اڑا رہا ہے لیکن ہمارے حکمران احتجاج تو دور کی بات اتنے بڑے نقصان کی پرواہ بھی نہیں کررہے۔ ان خیالات کا اظہار اعجاز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی اعجاز احمد بٹ نے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو آبی شکست دینے کیلئے ہمارے دریاﺅں پر متعدد ڈیمز بنالئے اور اب سندھ کے دریاﺅں پر ڈیم بنا کر پاکستان کی معیشت کو بالکل تباہ کرنا چاہتا ہے لیکن موجودہ حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کے چکر میں اتنے اہم مسئلے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جس کا خمیازہ ہماری آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا، اعجاز بٹ نے مزید کہا کہ اگر حکمران عالمی سطح پر بھارتی آبی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائیں تو مسئلہ حل ہوسکتا ہے لیکن نہ جانے حکمران کب خواب غفلت سے بیدار ہونگے۔ اعجاز بٹ نے کہا شریف برادران اقتدار میں آکر بھارت کی آبی جارحیت پر بھرپور آواز اٹھائینگے اور عالمی فورم پر احتجاج کرکے بھارت سے اپنے حصے کا پانی واپس لیں گے کیونکہ نواز شریف، شہباز شریف قوم کے حقیقی بیٹے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...