جاوید ہاشمی نواز شریف سے بڑے لیڈر ہیں، جمشید اقبال چیمہ

جاوید ہاشمی نواز شریف سے بڑے لیڈر ہیں، جمشید اقبال چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی نواز شریف سے بڑے لیڈر ہیں کیونکہ لیڈر وہی ہوتا ہے جو قربانی دے قوم کہتی ہے جاوید ہاشمی نے جیل کاٹی اور نواز شریف نے جلاوطنی قبول کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 124غازی آباد میں افطار پارٹی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے (ن) لیگ کو اس لئے چھوڑا کیونکہ(ن) لیگ کی قیادت اپنے بارے میں سوچتی ہے اور تحریک انصاف میں اس لئے شمولیت کی کیونکہ عمران خان 18کروڑ عوام کے بارے میں سوچتے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگ مسائل کا شکار ہیں اور حکمران عیش و عشرت کی زندگی گذار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنہو ں نے جاوید ہاشمی جیسے نڈر، محب وطن لیڈر کی قدر نہیں کی وہ وہ عوام کی قدر کیسے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ جنرل الیکشن میںپی پی پی اور ن لیگ کو کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے الیکشن میں شکست ہوگی۔