حکمران حضرت علیؓ کی سیرت پر عمل سے ملک کو ناقابل تسخیر بنا سکتے ہیں، علامہ رضائے مصطفی

حکمران حضرت علیؓ کی سیرت پر عمل سے ملک کو ناقابل تسخیر بنا سکتے ہیں، علامہ ...

ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی(شیر خدا حضرت علیؓ کی حقیقت کو جاننے کے لیے ایمانی قوت ضروری ہے اس لیے ضروری ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مقام کو ایمانی حرارت حاصل کی جائے یہ بات ناظم اعلیٰ جامعہ رسولیہ شیرازیہ اور صدر تحفظ ناموس رسالت محاذ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے جامعہ رسولیہ شیرازیہ میں شہادت علی کانفرنس کے صدارتی خطبہ میں کہی انہوں نے کہا کہ اسلام کے لیے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بے شمار خدمات ہیں آپ نے ہمیشہ نبی کریم ﷺ کی ذات پر اپنی ذات قربان کیے رکھی اسی لیے آج ہر کوئی علی علی کر کے اللہ کی رضا حاصل کر تا ہے انہوں نے کہا کہ حضرت علی کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار دینی ،ملی،سیاسی ،سماجی اور ادبی انعامات سے نوازا ہواتھا انہوں نے کہا حکمران حضرت علیؓ کی سیرت سے سبق حاصل کر کے ملک پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا سکتے ہیں لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت سے مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...