اقلیتیں یوم آزادی جوش و خروش سے منائیں گی، کامران مائیکل

اقلیتیں یوم آزادی جوش و خروش سے منائیں گی، کامران مائیکل

لاہور( جنرل رپورٹر) اقلیتی املاک کی صوبائی تحفظ کمیٹی کے چیئر مین سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد اس سال بھی یوم آزادی نہایت جوش و خروش سے منائیں گے۔ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ ہمارے آباﺅ اجداد نے تحریک پاکستان سے قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب قومی ترقی کے دھارے میں بھی شریک ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ملک بھر میں اقلیتی فلاحی تنظیموں کے تعاون سے جشن آزادی کے پروگراموں کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس موقع پر پاکستان کے ساتھ اپنی گہری وابستگی کے عزم کا اعادہ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی اکثریتی علاقوں میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ کامران مائیکل نے مزید کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم سب اس کا روشن مستقبل ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1