یوم آزادی پر ٹریفک روانی یقینی بنانے کیلئے افسروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

یوم آزادی پر ٹریفک روانی یقینی بنانے کیلئے افسروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

لاہور(سپیشل رپورٹر))سٹی ٹریفک پولیس لاہور جشن آزادی کے پر مسرت مو قع پرشہر کے تاریخی اور تفریحی مقامات کے گر دونواح میں پارکنگ اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کےلئے بہترانتظامات کرے گی۔13اور14اگست کے روز ڈویژنل افسران کی نگرانی میں تین شفٹوں میں مجموعی طور پر 13ڈی ایس پیز،124انسپکٹرز اور2035 ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی سر انجام دیںگے۔رنگ روڈ،جی ٹی روڈ،ما ل روڈ،جیل روڈ،فیروز پور روڈ،مین بلیوارڈ گلبرگ،کینال روڈ اور دیگر اہم شاہراﺅں پرخطرناک انداز میں موٹر سائیکل چلانے اورکر تب دیکھانے، ون ویلنگ اور سائیلنسرنکال کر موٹر سائیکل چلانے والوں کےخلاف بھر پور کریک ڈاﺅن کیا جائےگا۔سڑک کے درمیان گاڑی اور موٹر سائیکل روک کر ہلڑ بازی کرنےوالوں کو ہرگز بر داشت نہیں کی جائےگا۔ ٹریفک افسران نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ یوم آزادی کے موقع پر چاک و چوبند ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں۔ٹریفک افسران نے شہریوں خصوصاََ والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں اورعزیز و اقارب کو ون ویلنگ ، تیز رفتاری اور موٹر سائیکلوں کے سائیلنسر نکلوانے سے روکیں۔ شہری جشن آزادی کے موقع پر تاریخی اور تفریحی مقامات کے گردونواح میں رانگ پارکنگ سے اجتناب اور محفوظ سفر کےلئے ٹریفک قوانین کا احترام کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1