حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب کرنے پر شہباز شریف کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے: شیخ قیصر
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ میاں شہبازشریف بدعنوان عناصر کاان کی قبروں تک پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ایوان صدرمیںہونیوالی سرگرمیوں اوراتحادی حکمرانوں کی بدترین کرپشن بے نقاب کرنے پرمیاں شہبازشریف کامیڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی اورپنجاب حکومت کے انتظامی فیصلے مشاورت اوراتفاق رائے سے کئے جاتے ہیں۔شوکت بسراکواپنے قدسے بڑی بات کرنے کی عادت ہے،وہ اخلاقی اورسیاسی تربیت کیلئے ہم سے رجوع کریں۔میاں شہبازشریف نے شوکت بسرا کے کچھ ناجائزکام کرنے سے صاف انکارکردیا تھا جس پران کاخادم پنجاب کیخلاف زہراگلنا اورشورمچانافطری ہے۔ اپنے ایک بیان میں شیخ قیصرمحمود نے مزید کہا کہ کرپشن کے سرطان نے قومی معیشت کوآئی سی یومیں پہنچادیا،معاشی ابتری کے پیچھے اتحادی حکمرانوں اورآئی ایم ایف کے ہیڈکوارٹر میں بیٹھے ان کے بیرونی آقاﺅںکاہاتھ ہے۔عوام یادرکھیںزرداری ٹولے سے نجات تک ایٹمی پاکستان بندگلی سے باہرنہیں نکل سکتا۔پاکستان پربحرانوں کی نحوست چھائی ہوئی ہے جوپرامن آئینی تبدیل کے بغیر نہیں چھٹ سکتی۔انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کی ناکامی کے نتیجہ میں جمہوریت کی بدنامی ہوئی ،جمہوریت کودرپیش خطرات پیپلزپارٹی کی عدلیہ کے ساتھ محاذآرائی کاشاخسانہ ہیں