14اگست کا سکیورٹی پلان جاری ون ویلنگ کرنیوالوں کو 5دن جیل میں بند کرنیکاحکم

14اگست کا سکیورٹی پلان جاری ون ویلنگ کرنیوالوں کو 5دن جیل میں بند کرنیکاحکم

لاہور( جنرل رپورٹر)پولیس نے یوم آزادی 14اگست کے روز صوبائی دارالحکوت کے لئے سیکیورٹی کا پلان جاری کردیا ہے۔ جس کے تحت 14اگست کو شہر میں 65سو پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ون ویلنگ کرنے والوں کو پہلی مرتبہ 5دن کے لئے جیل جانا ہوگا۔ اس امر کا اظہار ڈی آئی جی آپریشن رائے محمد طاہر نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈی آئی جی آپریشن نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جس کے تحت شہر میں 35سو کے قریب پولیس اہلکار جبکہ 3ہزار وارڈنز ٹریفک کا نظام بحال رکھیں گے۔ انہوںنے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ون ویلنگ کرتے وقت جو پکڑا گیا اسے 5دن کے لئے جیل بھیج دیا جائے گا۔ ان کے خلاف مقدمہ درج ہوگا اور فوری پانچ دن کیلئے جیل بھیج دیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ 65ویں یوم آزادی کے موقع پر پولیس کے تمام افسران سڑکوں پر ہونگے اور ڈیوٹی دیں گے تمام انڈر پاسز مال روڈ، جیل روڈ، مین بلووارڈ، گلبرگ، ڈیفنس، کینٹ میں خصوصی طور پر زائد نفری تعینات کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...