نادرا فرنچائز سے فراڈ کھانے والے شہریوں کو انصاف دیا جائے: سرفراز خان

نادرا فرنچائز سے فراڈ کھانے والے شہریوں کو انصاف دیا جائے: سرفراز خان

لاہور (وقائع نگار) ٹاﺅن شپ ناداکیاسک سنٹر اور ٹیلی نار ایزی پیسہ کے ڈسے ہوئے عوام کے یوٹیلٹی بلز کو اگر آئندہ بلوں میں ایڈجسٹ نہ کیا گیا تو پورے لاہور میں ان سینٹرز میں یوٹیلٹی بلز جمع نہ کروانے کی مہم چلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران عمر چوک کے چیئرمین محمد سرفراز خان نے نادرا اور ایزی پیسہ فراڈ کیس کے متاثرین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد سرفراز خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہاکہ ابھی تک ٹاﺅن شپ پولیس فراڈ کے ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی البتہ ہم نے عدالت عالیہ سے بجلی کے میٹر نہ کٹنے اور بلوں کے سلسلہ میں حکم امتنازعی حاصل کرلیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...