پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں، جاوید کمیانہ

پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں، جاوید کمیانہ

لاہور (پ ر) جمہوری روشن پارٹی کے چیئرمین جاوید کمیانہ نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام مساوی حقوق حاصل ہیں اور پاکستان میں تمام اقلیتیں اپنے مذہب کے ساتھ آزاد ہیں سندھ سے ہندو برادری کا بھارت نقل مکانی کرنا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہمیشہ ہی اقلیتوں کے تمام حقوق کا تحفظ کیا ہے اسلام بھی ہمیں محبت، ایثار اور اتحاد کا درس دیتا ہے ہم آج اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں ہم اقلیتوں کے ساتھ ہیں اور جو ملک دشمن عناصر اقلیتوں کو بھارت ہجرت کرنے پر مجبور کرکے پاکستان کو بدنام کررہے ہیں ان کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1