سنی تحریک نے یوم علیؓ عقیدت واحترام کے ساتھ منایا

سنی تحریک نے یوم علیؓ عقیدت واحترام کے ساتھ منایا

ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی( پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام ملک بھرمیں" یوم حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ "مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔امیر المومنین ، خلیفة المسلمین سیدناحضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت،چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور ملک کے تمام شہروں میں جلسے ، کانفرنسیں اورسیمینارزمنعقد کیے گئے جبکہ علماءومشائخ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مناقب وفضائل بیان کیے اورآپکی سیرت وکردارپرروشنی ڈالی۔پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدرمحمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ امیرالمومنین حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت تمام عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔امت مسلمہ کو درپیش تمام عصری مسائل کا حل آپ کی تعلیمات پرعمل پیراہونے میں ہی مضمرہے۔حضرت علی کے پیغام اورفکرپرعمل پیراہونے کی اشدضرورت ہے۔آپکے فرامین علم وعرفان کاسمندراورمسلم امہ کیلئے اثاثہ ہیں۔ اسلام کی سربلندی اور اشاعت کیلئے آپکی گراں قدرخدمات ہماراسرمایہ ¿ افتخارہیں۔آپکی مبارک زندگی کل امت مسلمہ اورمثالی طرزحکومت دنیابھرکے حکمرانوں کیلئے بہترین نمونہ ہے۔یوم علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر ہمیں اپناجائزہ لینے ، محاسبہ کرنے اورعمل کوکردارکو بہتربنانے کاعہدصمیم کرناچاہیے۔ہمیں متحدہوکرملک دشمن عناصرکی سازشوں کا ڈٹ کامقابلہ کرناچاہیے۔ مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے مغلپورہ جامع مسجد مدینہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن واستحکام کیلئے اپنا بھرپورکرداراداکرنا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...