باکسرروح اللہ نے تمغہ جیت کر افغان قوم میں نئی روح پھونک دی:ملک میں جشن

باکسرروح اللہ نے تمغہ جیت کر افغان قوم میں نئی روح پھونک دی:ملک میں جشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (نیٹ نیوز )افغانستان میں روح اللہ نکپائی اور نصیر احمد بہاوی کے تائیکوانڈو مقابلے انتہائی ذوق وشوق سے دیکھے گئے۔ روح اللہ نے فیدرویٹ میں برانز میڈل جیتا۔جس پر پورے افغانستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ افغان تائیکوانڈو پلیئر روح اللہ نکپائی نے فیدر ویٹ میں برانز میڈل جیت کر میڈل ٹیبل پر اپنے ملک کا نام درج کرایا۔ کابل میں لوگ دو عشروں سے جاری خانہ جنگی بھلاکرمقابلہ دیکھنے کیلئے ٹی وی کے گرد یکجا تھے۔ اسپورٹس کلب کے علاوہ رمضان کے باعث بند ہوٹل بھی صرف تائی کوانڈو مقابلے ٹی وی پر دکھانے کیلئے کھلے تھے۔ لوگوں کاکہنا تھا کہ ہمیں روح اللہ اور نصیر احمد پر فخر ہے جنہوں نے بدترین خانہ جنگی اور ناکافی سہولیات کے باوجود اپنے ملک کا پرچم سربلند کیا۔ روح اللہ کی فتح کے بعد افغان صدر حامد کرزئی نے فون کرکے لندن میں موجود افغان دستے کو مبارکباد دی -

مزید :

ایڈیشن 1 -