پیپلزپارٹی پر تنقید کرنیوالے دوہرا معیار نہ رکھیں، اورنگزیب برکی

پیپلزپارٹی پر تنقید کرنیوالے دوہرا معیار نہ رکھیں، اورنگزیب برکی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری فنانس اورنگزیب برکی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پر تنقید کرنے والوں کو دہرا معیار نہیں رکھنا چاہیے، حقائق کو مدنظر رکھنا چاہیے پیپلزپارٹی نے عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم کیا ہے اور ہمیشہ آزاد عدلیہ کی حامی رہی ہے۔ انہوں نے پارٹی کے میڈیا آفس سے جاری اپنے بیان میں کہی کہ پیپلزپارٹی انصاف کی بلاتفریق فراہمی پر یقین رکھتی ہے اور وہ آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد کرتی رہی ہے اس جدوجہد میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے اپنا خون دیا اور قید و بند کے مصائب برداشت کئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو اب انصاف ملنا چاہیے۔ عوام توقع رکھتے ہیں کہ آزاد عدلیہ بلا تفریق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مزید تاخیر سے کام نہیں لے گی، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو آج سیاست کا درس دینے والے اپنے گریبانوں میں جھانک کردیکھیں ہم آمروں سے ڈر کر ملک چھوڑ نے والے نہیں بلکہ مقابلہ کرنے والے ہیں پیپلزپارٹی انتخابی عمل کیلئے تیار ہے جس کسی کو بھی اپنی عوامی مقبولیت کا دعوی ہے وہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ کر کے دیکھ لے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1