روس کی تاتیانا نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ ہیمرتھرو کاٹائٹل جیت لیا

روس کی تاتیانا نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ ہیمرتھرو کاٹائٹل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن( نیٹ نیوز) روس کی سابق عالمی ریکارڈ یافتہ تاتیانا لیسن کوف نے 78.18میٹرز کے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جمعہ کو خواتین کا ہیمراولمپک ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ 28سالہ کھلاڑی جو اپریل2011ءمیں ڈوپنگ کی وجہ سے دو سال کی پابندی سے واپس آئی ہیں ، انہوں نے پولینڈ کی انیتالوڈار سز پر برتری حاصل کی جو 77.60میٹرز تھرو کے ساتھ دوسرے اور جرمنی کی بیٹی ہیلڈر77.13میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پررہیں اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔ تاہم چینی ٹیم نے کانسی کے تمغے پر احتجاج کیا ان کی ایشیائی ریکارڈ یافتہ ژانگ ون ژو نے تیسرے نمبر پر آنے کا دعویٰ کیا تھا ۔ژانگ اس سے قبل کانسی کا تمغہ جیتنے کی خوشی منا رہی تھیں تاہم ان کی آخری کوشش کو فول قراردیا گیا ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -