بہاماس نے 4X400 میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ جیت لیا

بہاماس نے 4X400 میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ جیت لیا

لندن(نیٹ نیوز) بہاماس نے 4X400 میٹر مردوں کی اولمپک ٹائٹل کے لئے دوڑ میں دومنٹ 56.72سیکنڈز کے قومی ریکارڈ کے ساتھ ایونٹ میں پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ہے ۔امریکہ نے دو منٹ 57.5سیکنڈ کے ساتھ چاندی جبکہ ٹریننڈا اینڈ ٹوبیگو نے دو منٹ59.40سیکنڈ کے قومی ریکارڈ کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔ترکی کی ایسلی کاکیر نے خواتین کی اولمپک 1500میٹر دوڑ میں حیران کن طور پر کامیابی حاصل کرکے ٹریک اینڈ فیلڈ میں اپنے ملک کی طرف سے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ہے ، انہوں نے مقابلہ چار منٹ10.23سیکنڈ کے ساتھ اپنے نام کیا ۔

مزید : ایڈیشن 1