لاہور پارکنگ کمپنی کے ایم ڈی سمیت 22آسامیوں کی منظوری

لاہور پارکنگ کمپنی کے ایم ڈی سمیت 22آسامیوں کی منظوری

لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور پارکنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے پہلے اجلاس میں کمپنی کے ڈھانچے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سمیت6جنرل منیجرز ایک کمپنی سیکرٹری اور ایک کمپنی ایڈوائزر سمیت 22اسامیوں کی منظوری دے دی ایم ڈی کے لئے ڈاکٹرعثمان کے نام کی منظوری دی ہے اجلاس کی صدارت کمپنی کے چیئرمین حافظ نعمان ایم پی اے نے کی ۔ اسی طرح کمپنی سیکرٹری کی اسامی کی بھی منظوری دے دی گئی کمپنی ایڈوائزرکی اسامی بھی منظور کر لی گئی دو جنرل منیجر آپریشن بھرتی کئے جائیں گے ایک جنرل منیجر پلاننگ جی ایم ریو نیو سمیت6جنرل منیجر بھرتی کئے جائیں گے کمپنی شہر میں پارکنگ کا نظام چلائے گی پارکنگ پلازے بھی تعمیر کرے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1