ا ولمپک کمیٹی نے8سال بعد امریکی اتھلیٹ ہیملٹن سے میڈل واپس لے لیا

ا ولمپک کمیٹی نے8سال بعد امریکی اتھلیٹ ہیملٹن سے میڈل واپس لے لیا

لندن (نیٹ نیوز )انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے امریکی سائیکلسٹ ٹیلرہیملٹن کا ایتھنز اولمپکس میں حاصل کردہ میڈل واپس لے لیا۔اوآئی سی کے ڈائریکٹر مارک ایڈمز نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ٹیلر ہیملٹن کا ایتھنز اولمپکس دوہزار چار میں جیتا ہوا گولڈمیڈل واپس لے لیا گیاہے۔اس طرح آٹھ سال سے جاری تنازعہ کا خاتمہ ہوگیا۔ ہیملٹن نے تحریری طور پر ڈوپنگ میں ملوث ہونے سے مطلع کیا تھا اور انہیں ڈس کوالیفائی کردیاگیاہے۔فیصلے کے نتیجے میں روس کے ریٹائر ویچسلو اکیوموف گولڈمیڈلسٹ قرار پائے ہیں۔ آسٹریلیا کے بوبی جیولچ اور مائیکل روجرز کو سلور اور برانز میڈل کیلئے ترقی دی گئی ہے۔

مزید : ایڈیشن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...