خوراک کی بے اعتدالی امراض کو جنم دینے دیتی ہے: حکماء

خوراک کی بے اعتدالی امراض کو جنم دینے دیتی ہے: حکماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)موسم برسات کے دوران خوراک کی بے اعتدالی امراض کو جنم دینے کا موجب بنتی ہے۔مون سون کی آمد اپنے ساتھ بہت سی وبائی امراض کو لے کر آتی ہے ان میں ہیضہ ،گیسٹرو،نزلہ زکام،خناق،ٹی بی،بخار، ملیریاوغیرہ سر فہرست ہیں۔اسکے علاوہ پھوڑے ،پھنسی،امراض جلدکے ساتھ ساتھ ہیپاٹائیٹس جیسی وبائی امراض بھی اسی سے پیدا ہوتی ہیں۔جس کی سب سے بڑی وجہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیراور کوڑاکرکٹ کا موجود ہونا ہے۔ان خیالات کا اظہار ادارہ تحقیقات طبیہ (رجسٹرڈ)پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ مجلس مذاکرہ موسم برسات اور وبائی امراض کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر حکیم سید عمران فیاض ،حکیم محمد افضل میو،حکیم سید عارف رحیم ،حکیم وسیم اشرف،حکیم غلام فرید میر،حکیم مبارزرحیم،حکیم محمد اکرم مغل ،حکیم عبدالرزاق ربانی،حکیم فیصل طاہر صدیقی،حکیم محمد شاہد لطیف رانااور طبیبہ فرح چوہدری نے کیا۔انھوں نے کہا کہ موسم برسات کے دوران اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنا چاہیے۔