ہاکی‘ جرمنی نے ہالینڈ کو ہراکر طلائی،آسٹریلیا نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ہاکی‘ جرمنی نے ہالینڈ کو ہراکر طلائی،آسٹریلیا نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

لندن (نیٹ نیوز)لندن اولمپکس ہاکی ایونٹ میںجرمنی نے ہالینڈ کو ہراکر طلائی جبکہ آسڑیلیا نے برطانیہ کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا ۔فائنل مقابلے میں جرمنی اور ہالینڈ کے مابین سخت مقابلہ ہوا۔میچ کے 32ویں منٹ میں ریبنٹی نے گول کرکے جرمنی کو ایک صفر کی برتری دلائی جوپہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی ۔دوسرے ہاف کے 53ویں منٹ میں ہالینڈ کے وان ڈر نے گول کرکے برتری کو برابر کردیا۔ میچ کے آخری سنسنی خیز لمحات جاری تھے کہ 65ویں منٹ میں رییبنٹی نے دوسرا گول کرکے ٹیم کو فتح دلا دی۔کینگروز نے برطانیہ کو 3-1کی شکست سے دوچار کردیا۔

مزید : ایڈیشن 1