برازیل پٹ گیا میکسیکو نے طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی

برازیل پٹ گیا میکسیکو نے طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی

لندن(نیٹ نیوز)لندن اولمپکس میں فٹبال کے فائنل میں میکسیکو نے برازیل کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1کے مقابلے میں 2گول سے شکست دیکر گولڈمیڈل حاصل کرلیا ۔ میکسیکو کے کھلاڑی پیرالٹا نے کھیل کے پہلے نصف منٹ میں تاریخ کا تیز ترین گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی ۔انہوں نے تیز ترین گول کرنے کا 36سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔دوسرا گول بھی سٹرائیکرپیرالٹا نے ہی کھیل کے 75ویں منٹ میں کرکے ٹیم کی کامیابی یقینی بنا دی اوربرازیل کے دفاعی کھلاڑیوں کے تمام حربے ناکام بنا دیئے ۔ برازیل کے کھلاڑی ہلک نے 91ویں منٹ میں ایک گول کرکے پانچ مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے والی ٹیم کو گولڈ میڈل کی امید دلائی تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے میکسیکو نے تاریخ رقم کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرلیا ۔میکسیکو کی فتح کے ساتھ ہی میکسیکن شائقین ملک کی سڑکوں پر نکل آئے ۔ٹیم کی برازیل کے خلاف فتح گلی محلوں میں جشن کا سماں باندھ گیا ۔شائقین کی ٹیم کے حق میں نعرے بازی،آتشبازی سمیت ہوائی فائرنگ سے میکسیکو کے کئی شہر گونج اٹھے۔

مزید : ایڈیشن 1