بارشوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا:فراز ہاشمی

بارشوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا:فراز ہاشمی

لاہور (پ ر)پیپلز پارٹی نے غریبوں اور مزدورں کے اہم مسائل حل کیے ہیں۔ ہم دوسروں کی طرح کھوکھلے نعروںکی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ پیپلزپارٹی لاہور کے نوجوان رہنما سید فرا ز ہاشمی نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان سید آصف ہاشمی کی جانب سے صوبائی حلقہ 137کے کھوکھر روڈ بادامی باغ مرکزی آفس میں غریب و مستحق افراد میں راشن و عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب جس میںصدر زون محمد سلیم مغل، ذوالفقار علی بھٹومظفر اقبال شاہ، میاں منیر احمد ،محمد امین سمیت دیگر پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غربت کے خاتمہ میں مد د ملی جبکہ پنجاب حکومت غریبوں کو ریلیف دینے اور مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی اور حالیہ بارشوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ، رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت اور خوشنودی حاصل کرنے کا مہینہ ہے جو دوسروں کی مدد کرتے ہیں خدا انکی مدد کرتا ہے اس موقع پر سینکڑوں مردوخواتین میں راشن جس میں آٹا، گھی، چاول ، چینی، دالیں، سویاں ، کھجوریں اور دیگر اشیا شامل تھیں تقسیم کی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...