پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں متحد ہیں:سردار شام سنگھ

پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں متحد ہیں:سردار شام سنگھ

لاہور (وقائع نگار ) ہم پاکستانی ہیں اور ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار شام سنگھ اور ہندو ویلفیئر کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر منوہر چند نے مینارٹی ڈے کے موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ، سردار شام سنگھ نے کہ کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیںمتحد ہیں اور موجودہ عوامی حکومت نے اقلیتوں کو نہ صرف آئینی و قانونی تحفظ دیا بلکہ پارلیمنٹ سمیت ہر سطح پر پھرپور نمائندگی دی ہے جبکہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی نے ہمیں مکمل مذہبی آزادی دینے سمیت ہمارے اہم مسائل بھی حل کیے ہیںجو کہ ماضی میں نہیں ہوئے، ہندو ویلفیئر کونسل پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر منوہر چند نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے لےے کسی جنت سے کم نہیں، چیئرمین بورڈسید آصف ہاشمی نے اقلیتوں کے لےے تاریخی خدمات سر انجام دیں ، انکے اقدامات کی وجہ سے ہماری عزت میں اضافہ ہوا، انہوں نے کہا کہ سید آصف ہاشمی نے اپنے خصوصی پیارومحبت سے ہمارے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1