پیپلز پارٹی پارلیمنٹ سے قانون سازی کا اختیار چھیننے نہیں دے گی: جہانگیر بدر

پیپلز پارٹی پارلیمنٹ سے قانون سازی کا اختیار چھیننے نہیں دے گی: جہانگیر بدر

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ایم جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے ۔ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے پیپلز پارٹی کے قانون سازی کے اختیار کو کسی کو چھیننے کی اجازت نہیں دیں گی ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جمہوری قوتیں ملک کو درپیش مشکلات سے نکال کر ترقی اور امن کے راستے پر گامزن کئے ہوئے ہیں اور جمہوری عمل کی حفاظت کر رہی ہیں۔ یہ بات پیپلزلیبر بیورو پنجاب کے ترجمان وسیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل کے مطابق میڈیا آفس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آمریت اور انتہا پسند قوتوں کے حواری جمہوریت کیخلاف سازشوں میں کچھ روایتی طریقے اختیار کیے ہیں اور کچھ نئے حربے بھی سامنے آرہے ہیں جن کے ذریعے جمہوری حکومت کو قانونی پیچیدگیوں میں الجھایا جارہا ہے اور اس کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔ اداروں کے پیچھے چھپ کر جمہوری عمل کو ستوباز کرنے والوں کو ملکی حالات کی سنگینی کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ ملک داخلی وخارجی چیلنجز میں گھرا ہوا ہے اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ یہ وقت پیچیدگیاں پیدا کرنے کا نہیں اس لئے موجودہ نازک حالات میں بڑی احتیاط کی ضرورت ہے جو عناصر جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1